اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہنر مند افراد کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں، یہ نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس میں ملک کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔
COR network will serve as a platform to bring together top experts to serve the nation. For the first time in Pakistan’s history, we are looking for practical ways to partner with our best talent and collectivise our efforts to resolve key challenges faced by the country. 2/2
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 4, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جائے گا۔