اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان کی سربراہی میں 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسیلینٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔