اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
Peace & development in South Asia are linked to resolution of Kashmir dispute. On Right to Self-determination Day today, I call upon global community to play its part in giving Kashmiris of IIOJK their legal right to decide their destiny. India must reverse its actions of Aug 5.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 5, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔