اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government s resolve to complete the terms of IMF s program. I also explained Pakistan s economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں آگاہ کیا، تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔