لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی ہے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔
عمران خان نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لارہی ہے جس سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔
Total mismanagement of our economy by a corrupt & incompetent imported govt has crushed masses & salaried class with latest hike in petrol & diesel prices & Rs33/$ devaluation to Rs262.6/$. Elec & gas price hike & 35% unprecedented inflation expected with Rs200bn mini budget.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان
عوام کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔