شکر گڑھ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابقہ دور کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کرنا پڑ رہا ہے۔
چانگووالی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو ٹھیک کیا تھا، 2018 میں پاکستان کی چابی اناڑی عمران خان کو دے دی گئی، اناڑی کو ملک پر بٹھایا گیا،عمران خان خود بھی رو رہا ہے اور ملکی معیشت کا بیڑہ غرق بھی کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جب اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے عمران خان جو کام کر رہا ہے اس کا خمیازہ کئی سال پاکستان کو بھگتنا پڑے گا، اس ملک کو تباہ کر کے خود مزے سے بیٹھا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں 16 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی جب ہم نے حکومت چھوڑی تھی بجلی پوری کر کے گئے تھے، مجھے یقین ہے دو، تین سالوں کے اندر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو جائیں گے، جس کی تباہی پچھلے چار سالوں میں ہوئی ہے۔