آئین میں عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی

Published On 28 January,2023 09:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی، آئین میں عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور خالی پڑی ہے، ہم انقلاب کی بات نہیں کر رہے ہیں، آئین کے اندر رہ کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، اس ملک کے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی حکومت توڑ دی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دو دفعہ نیب سے نواز شریف کو سزا دی گئی، 2017 میں ایک چلتی ہوئی حکومت کو ختم کیا گیا، زندگی میں کبھی اسٹبلشمنٹ سے بات نہیں کی، اگر ماضی میں باتیں ہوئی ہیں اچھی بات ہے، سیاسی نظام کی ناکامیاں آپ کے سامنے ہیں، آپ شرح خواندگی کو دیکھ لیں صحت کو دیکھ لیں تعلیم کو دیکھ لیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی نظام کا کوئی بھی کام قابل ذکر نہیں ہے، اگر پھر بھی ہمارے خلاف سیاسی جماعت کارروائی کرے وہ سیاسی جماعت نہیں، نواز شریف کو ہم بھول جاتے ہیں، اس ملک کے سپریم کورٹ نے اُس کو تاحیات نااہل کیا، دونوں کیسز میں کنویکشن کو کسی بھی وکیل کو دیکھا دیں وہ کیا کہتے ہیں۔
 

 

Advertisement