اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر روس کے شہر ماسکو پہنچ گئے۔
روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداران اور روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان، سفارتخانے کے اہل کاروں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ روس کا دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں، دونوں وزراء خارجہ کل باضابطہ ملاقات کریں گے۔