اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ناک سے لکیریں نکلوارہا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سخت ترین شرائط عائد کر رکھی ہیں، ان کی شرائط عمران خان نے مانی تھیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے جاتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کیلئے کچھ نہیں چھوڑا، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ہر دن کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستانی قوم نے غیر یقینی سیاسی صورت حال سے بہت خسارہ اٹھایا پاکستان میں ایکسپورٹ کیلئے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں ایکسپورٹ پاکستان کو ڈالر کی قلت اور غیروں کی محتاجی سے بچا سکتی ہے۔