بہاولپور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز آج محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے پیغامات عوام تک پہنچانے آئی ہیں۔
بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی حال ہی میں سرجری ہوئی ہے، آج کا اجلاس تنظیمی ہے، تمام تنظیموں کے عہدیداران کا تنظیمی کارڈ سے داخلہ ہوا ہے کیونکہ یہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح آج مریم نواز کا استقبال کیا گیا وہ لائق تحسین ہے، مریم نواز اونچی آواز میں بات نہیں کر سکتیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ باہر نکلی ہیں اور آج ہمارے درمیان موجود ہیں۔