چیف آرگنائزر ( ن ) لیگ مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں

Published On 27 January,2023 05:56 am

لندن : ( دنیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے دبئی پہنچ گئیں۔

قائد مسلم لیگ ( ن ) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔

مریم نواز کی پرواز براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچیں گی جبکہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ( ن ) کی رہنماء مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پارٹی کی سینئر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان پہنچنے کے شیڈول سے آگاہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’’ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں ‘‘ ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ مریم نواز صاحبہ 28 جنوری، ہفتے کی سہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی ، انشاءاللہ ‘‘۔

Advertisement