لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 24, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔