اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت کچھ دیر میں فیصلہ سنائے گی۔
عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ عدالت 4:45 پر فیصلہ سنائے گی۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
کمرہ عدالت میں موجود تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کراتے ہوئے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔