لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹیرین ہیں، نگران حکومت الیکشن کروانے کیلئے آئی ہے اس پر توجہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا
انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈرا دھمکا کر، گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا، نگران حکومت چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے، ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں۔