لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام ہے، حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ ہی عوام کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کو قید کیا جا رہا ہے، نگران اڑھائی ماہ کے مہمان ہیں، ان کے تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہو رہے ہیں، جو جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجے میں آکر رہے گا۔
نگران اڑھائی ماہ کے مہمان ہیں انکے تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہورہے ہیں۔ جو جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجے میں آکر رہے گا۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 31, 2023
مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ، سب کو صرف فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے، انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، عوام، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمران الیکشن میں مقابلہ کر لیں، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ، سب کو صرف فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے۔ انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ عوام ،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں حکمران الیکشن میں مقابلہ کرلیں۔عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 31, 2023
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتیں بھی ملکر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم کی جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے لیکر عام انتخابات کے ہر محاذ سے بھاگ رہی ہیں، نگران سیٹ اپ ایک ایک فائل ڈھونڈ کر ہمارے دور کے اقدامات کو منسوخ کرنے میں مصروف ہے۔
دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہا ہے۔ حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں بلکہ صرف سیاسی انتقام ہے۔حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ ہی عوام کی۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 31, 2023