لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے گھر پولیس کے چھاپوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس غیر قانونی طور پر پرویز الہٰی کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، پرویز الہٰی نے عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، پرویز الہٰی
وکیل عامر سعید راں کا مزید کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی پولیس کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔