گجرات: (دنیا نیوز) پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے گھر چھاپہ چودھری وجاہت حسین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا، وجاہت حسین گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث پولیس تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ککرالی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، کوٹلہ ہسپتال جھگڑے میں چودھری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہیٰ بھی موقع پر موجود تھے، موسیٰ الہیٰ کو کوٹلہ سول ہسپتال میں فائرنگ کے معاملے پر دوران تفتیش مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موسیٰ الہیٰ نے مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، چودھری وجاہت نے تاحال مقدمہ میں ضمانت نہیں کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ہمیں پکڑنے کے بجائے دہشتگردوں کو پکڑے، پرویز الہٰی
خیال رہے کہ چودھری وجاہت حسین مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے چچازاد بھائی ہیں۔