راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی، 15 فروری کو ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کے ہی رہیں گے۔
پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں، میرے ملازموں پر تشدد کیا گیا ہے، جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی ہے۔
پولی کلینک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے pic.twitter.com/4xDxptacd2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 2, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 15 فروری کو ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کے ہی رہیں گے، ساری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔