راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر راجہ عنایت الرحمان نے میرے خلاف تھانہ آبپارہ میں درخواست دی ہے کہ میں نے آصف علی زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے کل 5 بجے تھانہ آبپارہ طلب کیا گیا، میں نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے ذریعے جواب داخل کرایا، ایس ایچ او نے میرے وکیل کو کہا اوپر سے آرڈر ہے وکیل کے ذریعے بیان نہ لیا جائے تاکہ شیخ رشید کو گرفتار کیا جائے اور SHO جواب لینے سے انکاری ہے۔
ایس ایچ او نےمیرے وکیل کو کہا اوپر سےآرڈر ہے وکیل کےذریعےبیان نہ لیاجاۓتاکہ شیخ رشید کوگرفتار کیاجائےاورSHOجواب لینےانکاری ہواہائیکورٹ کی رٹ نمبر213/22کےمطابق میرےخلاف کسی بھی قانونی کارروائی سےپہلےعدالت کواعتماد میں لیا جائےوکیل کےذریعےجواب دینامیراقانونی حق ہےجس سےSHOانکاری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 31, 2023
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کی رٹ نمبر 213/22 کے مطابق میرے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی سے پہلے عدالت کو اعتماد میں لیا جائے، وکیل کے ذریعےجواب دینا میراقانونی حق ہے جس سے SHO انکاری ہے۔
قبل ازیں اپنی ایک ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس لائنز میں ہونے والا خودکش دھماکا اور انسانی شہادتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں شہید خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ انکو صبر جمیل عطا کرے اور شہداء کے درجات بلند کرے۔
پشاور پولیس لائن میں ہونے والا خودکش دھماکا اور انسانی شہادتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔میری دعائیں اورنیک تمنائیں شہیدخاندانوں کے ساتھ ہیں اللہ انکو صبر جمیل عطا کرےاور شہداء کےدرجات بلند کرے۔اللہ تعالٰی پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ فرمائےاور ملکی غیرملکی سازشوں سےمحفوظ رکھے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 31, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ فرمائے اور ملکی وغیر ملکی سازشوں سے محفوظ رکھے۔