پشاور: (دنیا نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے مقام کا دورہ کیا جہاں وہ پولیس کے جوانوں اور افسروں سے ملے۔
آرمی چیف نے خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والی بہادر فورس ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند عزم کو بھی سراہا، آرمی چیف نے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔