دبئی: (دنیا نیوز )سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی میت کی دبئی سے پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہے۔
سفارتی حکام کے مطابق خصوصی طیارہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی سے لے کر شام 7 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا، طیارے میں اہلیہ صہبا مشرف، بیٹا بلال اور صاحبزادی بھی ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری، نماز جنازہ کل ہوگی
دوسری جانب دبئی میں قونصل خانے نے میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے این اوسی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی میت واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستان مشن مکمل تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں یو اے ای میں پاکستانی مشن مشرف خاندان کیساتھ رابطےمیں ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن مشرف خاندان کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھ رہا ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے نجی ہسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔