پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز دھماکے میں ملوث خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کی گرفتاری میں مدد کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔