پشاور: (دنیا نیوز) پولیس لائنز حملہ آور کی مبینہ سہولت کار کے ساتھ تصویر دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔
پشاور پولیس لائنز دھماکہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس ٹیم کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی، تحقیقاتی ٹیموں کی تفتیش میں مبینہ حملہ آور کی رنگ روڈ پر موجودگی اور سہولت کار کے ساتھ تصویر سامنے آگئی، خودکش حملہ آور کو مبینہ سہولت کار نے رنگ روڈ پر پہنچنے میں مدد فراہم کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا، حملہ آور رنگ روڈ تک موٹر سائکل پر سہولت کار کے ساتھ رہا، حملہ آور کا مبینہ سہولت کار رنگ روڈ پر موٹر سائیکل سے الگ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کار جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر حملہ آور سے الگ ہوا، مبینہ سہولت کار موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا تھا۔