پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او شرقی کے مراسلہ کی بنیاد پر پولیس سٹیشن سی ٹی ڈی میں درج ہوا، مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، متن میں لکھا گیا ہے کہ دھماکے سے مسجد کی چھت گری اور گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ 2 ڈی ایس پی سمیت بڑی تعداد میں اہلکار شہید و زخمی ہوئے۔
واضح رہے 30 جنوری پیر کے روز پشاور کے ریڈ زون میں واقع پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔