ملکی سیاست میں 2 نئی سیاسی جماعتوں کا اضافہ

Published On 07 February,2023 02:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کر لیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی جماعتوں کے نام موو آن پاکستان اور تحریک لبیک اسلام ہیں، الیکشن کمیشن نے دونوں نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نئی رجسٹر ہونے والی جماعت موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران ہیں جبکہ تحریک لبیک اسلام کے چیئرمین محمد اشرف ہیں۔