اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 700کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 700 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 08 February 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) February 8, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,700
Positive Cases: 16
Positivity %: 0.34%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 10
(shared by NCOC-NIH)
اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔