اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اخوت کے بانی امجد ثاقب کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرضوں کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہی ہے، یوتھ لون سکیم سے ملک میں لاکھوں باصلاحیت نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اخوت کی طرف سے ملک میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اخوت کے بانی امجد ثاقب کی ملاقات
— PML(N) (@pmln_org) February 8, 2023
حکومت پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کیلئے قرضوں کی بروقت فراہمی یقینی بنا رہی ہے.
حال ہی میں حکومت کی طرف سے یوتھ لون اسیکم کے اجراء سے ملک میں لاکھوں باصلاحیت نوجوان مستفید ہو رہے ہیں. pic.twitter.com/dGtupVHMjM
امجد ثاقب نے روزگار کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا، اخوت کی طرف سے سیلاب زدگان کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔