ایل سیز میں اولین ترجیح ادویات ہیں، وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل

Published On 09 February,2023 06:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایل سیز میں ہماری اولین ترجیح ادویات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ ادویہ ساز کمپنیوں سےمثبت بات چیت ہوئی، ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے آئندہ 15 دنوں میں ضروری فیصلےکریں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خام مال کی کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے ادویہ ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، دوا ساز کمپنیوں نے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔