اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے صدر دورتے پچکو کا دورہ پاکستان، پولیس لائنز پشاور بھی گئے۔
سینیٹر فیصل سلیم اور دیگر پارلیمینٹرین بھی آئی پی یو کے صدر دورتے پچکو کے ساتھ تھے، پولیس کے اعلیٰ حکام نے آئی پی یو کے صدر اور سینیٹرز کا استقبال کیا۔
آئی پی یو کے صدر دورتے پچکو نے دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے شہداء کی یاد میں جائے وقوعہ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
صدر آئی پی یو نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، پاکستانی نڈر اور بہادر قوم ہے جلد دہشتگردی کے ناسور سے نجات حاصل کر لے گی۔