لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ ایک مضبوط، آزاد، معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور آئین کی حفاظت کرتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں مزید کہا قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، آئین کو برقرار رکھنے اور عدالتی نظام میں امید کی بحالی کیلئے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
There can be no democracy without rule of law; & a strong, independent, credible judicial system ensures rule of law & safeguards Constitution.The nation appreciates LHC decision on elections & stands behind Judiciary for upholding Constitution & restoring hope in judicial system
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 11, 2023
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ چودھری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا شوکت خانم کے 3 ملین ڈالرز سے سرمایہ کاری کا اعتراف
وکلاء وفد کی جانب سے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے عمران خان کی کاوشوں کی بھرپور تائید کا اعلان بھی کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف نے چودھری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کا شمولیت پر خیرمقدم کیا۔