گجرات: (دنیا نیوز) چودھری موسیٰ الہٰی نے سیشن کورٹ گجرات سے عبوری ضمانت حاصل کر لی۔
چودھری موسیٰ الہٰی اور چودھری وجاہت حسین کیخلاف تھانہ کڑیانوالہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں ایک اشتہاری کے ذریعے ن لیگی رہنما پر فائرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقامی عدالت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی عبوری ضمانت 23 فروری تک منظور کی ہے۔
موسیٰ الہٰی نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میرے اور میرے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہم لاہور کی رہائش گاہ پر موجود تھے، انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ان کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ہمیں 23 فروری تک عبوری ضمانت دی ہے اور ہم پولیس کے پاس شامل تفتیش ہو رہے ہیں۔
موسیٰ الہٰی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ انشاءاللہ 23 فروری کو عبوری ضمانت واپس لیں گے، ہم نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت سے راہداری کی ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ہمیں خطرہ تھا کہ ہمیں کسی بے گناہ مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔