لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، عدلیہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے، آئین شکنی برداشت نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری شیڈول جاری کرے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سےملاقات۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب، خیبرپختونخواہ انتخاب بارے تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/3wFPxW33Ba
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) February 13, 2023
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ کے معاملے پر فٹبال کھیلنا بند کریں، قوم سب دیکھ رہی ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے کس طرح خوفزدہ ہے، کسی کو آئین پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان الیکشن مہم پر نکلے تو مخالفین گیدڑ کی طرح بھاگتے نظر آئیں گے: پرویز الہٰی
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، انتخاب کا شیڈول دینا الیکشن کمیشن اور گورنرز کی آئینی ذمہ داری ہے، عدالتی فیصلہ آچکا ہے اب انتخاب سے بھاگنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، انتقامی کارروائیاں اور مقدمات تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے۔