لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے، ایس ایس پی کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔
سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کر دیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں، آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، فوری انتخابات کروائے جائیں: چودھری پرویز الہٰی
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے۔