اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی، لیگی ورکرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) February 14, 2023
لیگی کارکنان نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے حق میں نعرے بھی لگائے، کارکنان نے الیکشن کمیشن، اداروں پر دباؤ نامنظور، چیف تیری جرات کو سلام کے نعرے لگائے۔