نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یوسیز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار

Published On 14 February,2023 01:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار کر لیا، نقشے میں 5 رنگوں کی لائینوں سے باونڈری وال کو نمایاں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے بعد نیا نقشہ بلدیاتی ایکٹ 2022 کے مطابق بنایا گیا ہے، 6 سال بعد لاہور کے نئے نقشہ میں 128 نئی یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں۔

نقشہ کے مطابق لاہور یونین کونسلز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر بن گیا، بلدیاتی انتخابات کے لئے یونین کونسلز کے نئے نقشے تیار کئے جا رہے ہیں۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور کے نقشہ کی منظوری کے بعد نقشہ کی کلر چھپائی کے لئے بھجوا دیا ہے۔