لاہور: (دنیا نیوز) چیئرنگ کراس دھماکے کے شہداء کی 6 ویں برسی پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کیولری گراؤنڈ قبرستان گئے، فاتحہ خوانی کی۔
نگران وزیر اعلیٰ کے دورہ کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی ساتھ تھے، محسن نقوی اور آئی جی پولیس نے شہید کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین کی قبر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔
ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین اور ایس ایس پی زاہدمحمود گوندل اپنے جوانوں کے ہمراہ 2017-02-13 کو فرض کی ادائیگی کے دوران چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور پر خودکش حملہ کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ پنجاب پولیس اپنے ان بہادروں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے۔#PunjabPolice #Martyrs pic.twitter.com/iZy03kgtt8
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) February 13, 2023
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہید کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سید احمد مبین اور دیگر شہداء نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا، چیئرنگ کراس دھماکے میں شہید پولیس افسران ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اورہمیشہ زندہ رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر بہادری کی تاریخ رقم کی، پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔