لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے پولیس شہداء کی چھٹی برسی پر لاہور پولیس نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیقی کمیانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ یومِ شہدا چیئرنگ کراس پنجاب پولیس کے بہادر شہیدوں سے تجدید عہد کا دن ہے، پولیس افسران اورجوانوں نے 2017ء میں آج ہی کے دن فیصل چوک مال روڈ لاہور پر جام شہادت نوش کیا۔
چیف پولیس لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹیل عصمت اللہ، کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویر نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی، قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔