کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 4 سو روپے کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا کہ کاشت کاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے ملک کی زراعت ترقی کرے گی، ان کو محنت کا پھل ملنے سے حوصلہ افزائی ہوگی۔
سابق صدر نے کہا کسان خوشحال ہو گا تو زراعت پر توجہ دے گا، گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وقت آگیا ہے کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔