ناروے کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ کا دفتر خارجہ کا دورہ

Published On 15 February,2023 09:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ناروے کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ نے دفتر خارجہ پاکستان کا دورہ کیا اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے ڈپٹی وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ کی دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے استقبال کیا، وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں انویسٹمنٹ، میری ٹائم امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نمائندگان کے مذاکرات کے دوران موسمیات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ خان سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹیڈ کی ملاقات

اس موقع پر ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور ناروے رواں برس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔