ناروے میں حزب اختلاف کی بائیں بازو کی پارٹی انتخابات میں کامیاب ہو گئی

Published On 14 September,2021 03:15 pm

اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے میں حزب اختلاف کی بائیں بازو کی پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابات میں حکمران قدامت پسند جماعت کو شکست ہوئی ہے اور وزیراعظم ارنا سولبرگ کا آٹھ سالہ دور ختم ہو گیا ہے، لیبر پارٹی نے دیگر لفٹ کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحادی حکومتی بنانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

فاتح پارٹی کو 169 سیٹوں کے ایوان میں حکومت بنانے کے لیے 85 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے، سیاسی پارٹیوں نے موسمیاتی تبدیلی اور ناروے کی تیل کی صنعت پر انتخابی مہم چلائی تھی۔
 

Advertisement