شجاع آباد: (دنیا نیوز) کراچی دہشت گرد حملہ میں شہید تیمور شہزاد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ میں رینجر اہلکار، ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں ،سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں سابق ایم این اے ابراہیم خان، عبدالقادر گیلانی، رانا اعجاز نون، ایس ایس پی رانا اشرف، ڈی جی رینجر سمیت سکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ: کلیئرنگ کا عمل مکمل،شہدا کی نماز جنازہ ادا
شہید تیمور شہزاد کو پورے فوجی رینجرز اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، رینجرز اہلکاروں نے شہید تیمور شہزاد کے والد ظہور احمد کو پاکستانی پرچم پیش کیا اور فخریہ کلمات سے نوازا۔