لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس طرح وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا۔
سندہ میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئ نہیں کیونکہ اس طرح تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے ہیں وہ بوریا بستر لپیٹ کر باہر چلے جائیں گے اور آپ کے پاس کچھ نہیں بچے گا، حکومت اس انتہائ دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے https://t.co/thCEFpAoaZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 20, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں اغواء برائے تاوان کی انتہائی دل گرفتہ صورتحال پر فوری توجہ دے۔