مریدکے: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننا چاہتا ہے لیکن اب یہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، اس کا نام تاریخ میں گم اور سیاہ لفظوں میں لکھا جائے گا۔
مریدکے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ آرمی چیف ایسا بندہ نہیں ہوتا، اس نے کہا تھا عمران خان وزیر اعظم رہا تو ملک ٹوٹ جائے گا، عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے حکومت کی۔
وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ عدالتوں کا بہت احترام کرتے ہیں، 63 اے کی تشریح کر دی، عدالت دن کو رات کہے ہم مانتے ہیں، جس جج پر اعتراض ہو وہ اٹھ جاتا ہے، پوری قوم شور مچا رہی ہے، وہ کہتے ہیں ہم فیصلہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ان کا تعصب ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ 9 ماہ سے عمران خان نے انتشار پھیلا رکھا ہے، انہوں نے کہا 4 ماہ الیکشن کا انتظار کر لے، عمران خان خود اور اپنے بچوں کو بلا کر گرفتاری دے، چودھری پرویز الہٰی کی پٹیاں اور عمران خان کا پلستر ڈرامہ ہیں۔