چشتیاں: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، بیٹی جاں بحق باپ زخمی

Published On 27 February,2023 10:56 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے بیٹی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک ٹریفک حادثہ نواحی علاقہ 10 فوڈواہ کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موثر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار بیٹی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔