لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو مجھے علامہ اقبال چوک میں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا کہ مبینہ آڈیو میں میرا ذکر کہیں نہیں ہے، آڈیو کی فرانزک سے قبل وزیر اعظم کی آڈیو کال کی فرانزک ہونی چاہیے۔
انہوں نے دوٹوک کہا کہ کسی نے بھی کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، عمران خان نے 26 سال اس فرسودہ نظام کے سامنے جہاد کیا ہے، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔