بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شرکت سے منع کیا تھا: ولید اقبال کی والدہ کا بیان

Published On 28 February,2023 08:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وائس پی کے ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔