لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانگی کا پلان تبدیل ہوگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج اسلام آباد کی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی اور سابق وزیر اعظم انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن کورٹ کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے پلان میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ طیارے کے بجائے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ پارٹی کارکنان موٹروے انٹرچینج پر ان کا استقبال کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان قافلے کی صورت میں جوڈیشل کمپلیکس جی الیون پہنچیں گے۔