سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 16 رہنماؤں کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سعید احمد بھلی، شمس پرویز، عمران عباس، عمیر محمد، زمان فرحان ظفر اور افضل خان کے خلاف درج مقدمے میں بلا اجازت جلوس نکالنے اور ہلڑ بازی کر کے امن و عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تمام رہنماؤں نے گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریوں کیلئے جلوس نکالا اور نعرے بازی کی تھی، ان کا تعلق سیالکوٹ، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سمبڑیال، منڈی بہاؤالدین سمیت قریبی علاقوں سے ہے، مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔