اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل راجن پور کو اسد عمر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس میں اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کیا، اس مقصد کیلئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر راجن پور جیل سے عدالت تک بحفاظت پیشی کیلئے سکیورٹی اقدامات کیے جائیں، اسد عمر کی عدم حاضری کے باعث دہشتگردی دفعات کے خلاف درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکی، عدالت نے سماعت 3 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔