سرگودھا: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت سرگودھا میں سابق صوبائی وزیر، سابق ایم پی ایز سمیت درجنوں کارکنوں نے گرفتاریاں پیش کر دیں۔
پولیس نے 3 وینز میں بھر کر تحریک انصاف کے کارکنوں کو سلانوالی اور بھاگٹانوالہ کے تھانوں میں منتقل کر دیا، گرفتاریاں دینے والوں میں سابق صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی، سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ، ملک شعیب اعوان، انصر اقبال ہرل، پیر فاروق بہاؤالحق، ذوالفقار باجوہ، خواجہ خان، نذیر سوبھی، ذوالفقار بھٹی، مہر محسن رضا، ذکا اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں سرگودھا نے خوف کے بت توڑ دیئے۔ #جیل_بھرو_خوف _کے_بت_توڑو pic.twitter.com/zrKjfX9D7S
— PTI (@PTIofficial) February 27, 2023
واضح رہے گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کے 5 ویں مرحلے میں گوجرنوالہ سے متعدد کارکنوں نے گرفتاری دی تھیں، اس سے قبل لاہور اور راولپنڈی سے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے گرفتاریاں دی گئی ہیں، اس تحریک کا آغاز شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے ہوا تھا۔